آئندہ الیکشنز کی تیاری،چیف الیکشن کمشنر کا وزیراعظم کو خط

بدھ 12 جولائی 2017 19:47

آئندہ الیکشنز کی تیاری،چیف الیکشن کمشنر کا وزیراعظم کو خط
اسلام آباد:(اردوپوائنٹ تارہ ترین-12جولائی2017ء) چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا خان نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کو خط لکھا ہے جس میں چیف الیکشن کمیشنر کا کہنا ہے پارلیمنٹ سے جلد انتخابی اصلاحات منظور کی جائیں تاکہ وہ آئندہ سال الیکشن کی تیاری کا آغاز کرسکیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف لیاکشن کمشنر نے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں انتخابی اصلاحات بارے وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ وہ اسے جلد پارلیمنٹ سے منظور کروالیں تاکہ الیکشن کمشن آف پاکستان آئندہ سال ہونےوالے الیکشنز کی تیاری کا آغاز کرسکیں۔