ناراض اراکین اسمبلی کی بڑی تعداد میر ے ساتھ ہے ،’’ ان کو ‘‘بڑا جھٹکا لگے گا ‘ ذوالفقار کھوسہ کا دعویٰ

ان کے ساتھ کسی نے نہیں ڈوبنا ،میں بڑھکیں نہیں مارہا بلکہ زمینی حقائق بتا رہا ہوں‘ بزرگ سیاستدان

بدھ 12 جولائی 2017 18:34

ناراض اراکین اسمبلی کی بڑی تعداد میر ے ساتھ ہے ،’’ ان کو ‘‘بڑا جھٹکا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2017ء) بزرگ سیاستدان سینیٹر سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکمران جماعت کے ناراض اراکین اسمبلی کی بڑی تعداد میر ے ساتھ ہے اور ’’ ان کو ‘‘ بڑا جھٹکا لگے گا ،جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد وزیر اعظم نواز شریف حکومت کرنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا کہ 82اراکین اسمبلی تو قومی اسمبلی کے بجٹ کے اجلاس میں بھی آنے کو تیار نہیں تھے ۔

پیپلز پارٹی کی طرح (ن) لیگ کو سب چھوڑ کر جارہے ہیں ۔60سے زائد اراکین قومی اسمبلی میرے ساتھ ہیں ان کو ایک بڑا جھٹکا لگے گا ۔ انہوںنے کہاکہ1993ء میں 228 میں سے صرف 31ارکان ان کے ساتھ رہ گئے تھے اور آج بھی وہی صورت حال ہے ۔ ان کے ساتھ کسی نے نہیں ڈوبنا ،میں بڑھکیں نہیں مارہا بلکہ زمینی حقائق بتا رہا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ ناراض اراکین کی ایک بڑی تعداد میرے ساتھ رابطے میں ہے اور جلد واضح ہو جائے گا ۔