پیپلز پارٹی کیخلاف ہر دور میں سازشوں کا طوفان اٹھا پر سازشیوں کوہربارمنہ کی کھانی پڑی، استاد غلام علی

منگل 11 جولائی 2017 23:09

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جولائی2017ء) وارڈ نمبر 12کے کونسلر استاد غلام علی خاصخیلی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کیخلاف ہر دور میں اتحاد بننے اور سازشوں کا طوفان ہر دورمیں اٹھا ہے ،پر ہر دفعہ سازشی عناصروں کو اور اتحاد قائم کرنیوالوں کو منہ کی کھانی پڑی ہے،1968سے لیکر 2017تک عوام پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی بینظیر بھٹو اور لخت جگر بلاول بھٹو زرداری اور بہادر لیڈر آصف علی زرداری کے مشن پر متفق ہیں۔

اور2018کا الیکشن بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی کی نوید لیکر سورج طلوع ہوگا۔وہ منگل کونیشنل پریس کلب ٹنڈوالہیار میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں ،مزدوروں ،ہاریوں کی پارٹی ہے اور ہمیشہ جمہوریت پر یقین رکھا ہے کراچی میں ہونیوالے ضمنی انتخابات میں پی ایس 114پر کراچی کے جیالوں نے پی پی پی کے امیدوار سعید غنی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کراکر ثابت کردیا کہ2018کا سال بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے اقتدار کا سال ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کیخلاف بننے والا اتحاد کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں حکمران صادق وامین نہیں رہے انہیں چاہیے کہ وہ استعفیٰ دیکر ملک میں نئے الیکشن کے شیڈول کا اعلان کریں۔انہوں نے کہا کہ وارڈ نمبر12میں کھلے عام منشیات کی فروخت نے نوجوا ن نسل کو تباہ کردیا ہے ۔جس کے سبب علاقے میں معاشرتی برائیاں جنم لے رہی ہیں ۔چوری سمیت دیگر وارداتوں میں اضافہ ہوچکا ہے ۔انہوں نے ایس ایس پی ٹنڈوالہیار سے مطالبہ کیا کہ ضلع بھر میں بڑھتی ہوئی منشیات کی فروخت کو فوری طور پر بند کرائی جائے تاکہ ملک وقوم کا سرمایہ ضائع نہ ہوسکے اور معاشرتی برائیاں پروان نہ چڑھ سکیں۔

متعلقہ عنوان :