راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے آئندہ مالی سال کے لئے 1913ملین روپے کی منظوری دی

ترقیاتی کاموں کے لئی1680ملیں روپے مختص،آئی جے پی روڈ راولپنڈی جنکشن منصوبے کیلئے 10ملین، لیاقت باغ تا مریڑ چوک مری روڈ راولپنڈی پر سنگل فری منصوبے کے لئے 7ملین ،قدیر خان روڈ کو دو رویہ کرنے کا کام، 23ملین روپے مختص

منگل 11 جولائی 2017 23:01

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جولائی2017ء) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( آر ڈی ای) بجٹ مالی سال 2017-18 جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس آر ڈی اے کے مر کزی دفتر میں میں منعقد ہوا۔ فنانس سب کمیٹی نے آر ڈی اے کا روا ں ما لی سال بجٹ 2017-18کے لیے 1913ملین روپے کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت کمشنر راولپنڈی ڈویژن /ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آر ڈی اے طلعت محمود گوندل نے کی ۔

جنیدتاج بھٹی ، قائم مقام ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس آرڈی اے، سمینہ غفور، پی اینڈ ڈی اور دیگر افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ جنیدتاج بھٹی ، ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس آرڈی اے نے بجٹ پیش کیا۔ اجلاس میں مطلع کیا گیا کہ مالی سال 2017-18 کے لیے 1913ملین روپے آر ڈی اے کے لئے توقع ہے۔ ترقیاتی کاموں کے لئی1680ملیں روپے رکھے گئے۔

(جاری ہے)

آر ڈی اے کا روا ں ما لی سال کے لئے مختص بجٹ سے ڈبل روڈ آئی جے پی روڈ راولپنڈی جنکشن 10ملین روپے میں، لیاقت باغ سے مریر چوک مری روڈ راولپنڈی پر سنگل فری کا کام 7ملین روپے میں، قدیر خان روڈ کو دو رویہ کرنے کا کام 23ملین روپے میں اور عمار چوک پر ریموڈلنگ129 ملین روپے میں روا ں ما لی سال بجٹ 2017-18 میں کام مکمل کیا جائے گا۔

کمشنر راولپنڈی ڈویژن /ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آر ڈی اے طلعت محمود گوندل نے آرڈی اے ہائوسنگ سیکیم اور آرڈی اے کمپلیکس کو شروع کرنے کیلئے ہدایت کی ۔ رواں مالی سال بجٹ میں غیر ترقیاتی کام کے لئے 235ملین روپے رکھے گئے جس میں تنخواہ پنشن اور دفتر بلڈنگ کا کام وغیرہ شامل ہیں۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن /ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آر ڈی اے طلعت محمود گوندل نینے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھا ر ٹی کے مر کزی دفتر میں پو دا لگا کر شجر کا ری مہم کا آغا ز کر دیا اس مو قع پر آرڈی اے کے ڈا ئریکٹر پلا ننگ و میٹرو پو لیٹن جمشید آفتا ب ،قا ئمقام ڈا ئریکٹر فنا نس و ایڈ من جنید تا ج بھٹی ،سمیت ڈپٹی ڈا ئریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈا ئریکٹرز مو جو د تھے ، کمشنر و ڈی جی آر ڈی اے طلعت محمو د گو ندل نے اس موقع پر کہا ہے کہ خطے میں بڑ ھتے ہو ئے درجہ حرا رت کو کم کر نے کے لئے زیا دہ سے زیا دہ پو دے لگا نے کی اشد ضرو رت ہے ،تما م سر کا ری افسران اور عوا م کو بھی چا ہیے کہ وہ شجر کا ری مہم میں پو دے لگا کر اپنا قو می فریضہ ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :