نعرہ بازی اورنفرت کی سیاست نے بلوچستان کو نقصان پہنچایا ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
اسمبلی کی ایک نشست کیلئے نفرتوں کا طوفان برپاکرنے والے قوم اور وطن کے خیرخواہ نہیں ہیں،سابق وزیراعلیٰ
منگل 11 جولائی 2017 22:59
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اسمبلی کی ایک نشست کیلئے برادر قوموں میں نفرتوں کی دیواریں کھڑی کرنے کی کوشش کسی بھی طرح بلوچستان اور عوام کے مفاد میں نہیں بلوچ اور پشتون اقوام کی اپنی اپنی تاریخ اور ثقافت ہے دونوںاقوام کی دوستی کی تاریخ صدیوں پر محیط ہے معمولی مفادات کیلئے نفرت انگیزی دونوں اقوام کے مفاد میں نہیں۔
انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے ووٹوں سے وزیراعلیٰ بننے والے ہمیں جمعیت کے اتحاد پر طعنہ دے رہے ہیں آپ اتحادکرو تو ٹھیک ہم کریں تو غلط اس دوغلی پالیسی کو اب عوام سمجھ چکے ہیں حالانکہ دنیا جانتی ہے کہ ہمیں طعنہ دینے والے پارٹی کے قائدین جمعیت سے اتحاد کیلئے جمعیت کے اکابرین کے گھروں کا کتناطواف کرچکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جمعیت سے اتحاد کی ہماری تاریخ پرانی ہے 72اور 1988ء میں حکومت بنانے میں جمعیت نے ہماری مدد کی انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے ساتھ سب سے بڑا اثاثہ انکا کردار اور زبان ہے کارکن اپنے کردار اور زبان سامنے رکھ کر جمعیت کے امیدوار کو کامیاب بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پیدل چلنے پر ندامت نہیں جھوٹ اور چوری ہمارے لئے باعث ندامت ہے عظیم سیاستدان وہ تھے جنہوں نے ایک جوڑا کپڑوں میں زندگی گزاری جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر میرطاہر بزنجو نے کہا کہ بدصورت مفادات کیلئے نفرتوں کا پرچار انتہائی نفرت انگیز ہے ہم بلا امتیاز رنگ و نسل و مذہب اورقبضہ خدمت پر یقین رکھتے ہیں بلوچستان ہم سب کا مشترکہ گھر اور قبرستان ہے اس کے حقوق کیلئے جدوجہد سب بلوچستانیوں کا فرض ہے انہوں نے کہاکہ نفرتوں کے سوداگروں سے عوام ہوشیار رہیںنفرت انگیزی معاشروں کو تباہ کرکے رکھ دیتی ہے انہوں نے کہاکہ جمہوریت ،پارلیمنٹ کی بالادستی ،صوبائی خودمختاری ،وسائل کی منصفانہ تقسیم ،عدلیہ کی آزادی سمیت بہت سے معاملات میں نیشنل پارٹی اورجے یوآئی کی پالیسی اورجدوجہد کے نکات مشترک ہیں ۔قومی اسمبلی کے حلقہ ای اے 260کے امیدوار انجینئر محمد عثمان بادینی نے کہاکہ جے یو آئی اورنیشنل پارٹی کے کارکن فکری اور نظریاتی ہیں دونوں جماعتوں کے اتحاد سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں جلسہ عام سے جے یو آئی کے صوبائی نائب امیرجمعیت علماء اسلام کے رہنما ناصر مسیح،نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹراسحاق بلوچ ،چیئرمین اسلم بلوچ اور ریاض زہری نے بھی خطاب کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.