سانگھڑ، آبادی کے عالمی دن کے حوالے سے نیشنل پریس کلب سے سول ہسپتال تک ڈی پی کی سربراہی میں اگاہی ریلی

منگل 11 جولائی 2017 21:07

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2017ء)دنیا بھر کی طرح سانگھڑ میں بھی آبادی کے عالمی دن کے حوالے سے نیشنل پریس کلب سے سول ہسپتال تک ڈی پی او نوز محمد صدیقی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر خالدہ بی بی اور منصور میمن کی سربراہی میں اگاہی ریلی نکالی گئی اس موقع پر ڈی پی او نور محمد صدیقی کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ20.20کی مکمل تیاری میں ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ آج پورے سندھ میں کارگردگی کی بنیادوں پر سانگھڑ نمبر ون پر ہے جس میں میرے پورے اسٹاف کی دن رات کی محنت ہے جس پر میں پورے اسٹاف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ڈاکٹر خالدہ بی بی کا کہنا تھا کہ ہم 20.20کے لئے تیار ہیں اسٹاف کی کمی کے باجودہ ہم کام کر رہے ہیں اب صوبائی حکومت کا کام ہے کہ وہ اگر چاہتی ہے کہ سانگھڑ میں بہتر کارگردگی پیش کی جائے تو اسٹاف اور او بی ڈی کی سہولتیں فراہم کریں منصور میمن کا کہنا تھا کہ ان کا ادارہ ہینڈز پورے ضلع کے ہر گاوں ہر دیہہ اور ہر یونین کونسل میں ماروی کے نام سے کام کر رہا ہے اب محکمہ پاپولیشن کے ساتھ ملکر دن رات کام کریں گے بعد میں ایک رو سیمنار کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت ڈیپٹی کمشنر زوہیب مشتاق نے کی جنہوں نے اپنے خطاب میں ہینڈز اور محکمہ پاپولیشن کی کارگردگی پر اسٹاف کو خراج تحسین پیش کیا بعد میں بہترین کارگردگی پیش کرنے والے اسٹاف کو ایواڈ بھی دیئے گے