بی این پی بلوچ قوم کی حقیقی نمائندگی کررہی ہے ، عوام 15جولائی کو بی این پی کے انتخابی نشان کلہاڑے پر، (مہر ) لگا ئے ،ماضی میں جو نمائندہ منتخب ہوا اس نے حلقہ انتخاب کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا

بلوچستان نیشنل پارٹی رہنمائوںکا عوامی اجتماع سے خطاب

منگل 11 جولائی 2017 18:48

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جولائی2017ء)بلوچستان نیشنل پارٹی رہنمائوں نے کہا ہے کہ بی این پی بلوچ قوم کی حقیقی نمائندگی کررہی ہے ،پارٹی نے ہمیشہ جمہوری انداز میں بلوچ قوم کی حق اور حقوق کی بات کی ہے ضلع چاغی کے عوام نے بی این پی امیدوار میر بہادر خان مینگل کے حق میں اپنا فیصلہ دئے چکا ہے عوام 15جولائی کو بی این پی کے انتخابی نشان کلہاڑے پر، (مہر ) لگا دے ماضی میں جو نمائندہ منتخب ہوا تھا اس نے حلقہ انتخاب کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا نا اسنے این اے دو سوساٹھ کے عوام کی نمائندگی کی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار بروز منگل بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی محمد انور نوتیزئی کی رہائشگاہ پر عوامی اجتماع سے سابق صوبائی وزیر حاجی علی محمد نوتیزئی ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے ممبرز حاجی محمد ہاشم نوتیزئی خورشید جمالی ،سابق نوشکی صدر بی این پی عطاء اللہ مینگل ،ضلعی جنرل سیکرٹری محمد بخش بلوچ ،ملک رحمت اللہ نوتیزئی ،محمد عمران ودیگر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی کامیاب ہوکر بلوچ قوم کی نمائندگی کریں افسوس اس امر کی ہے چار سال حکومت کرنے والوں کے دور میں غریب عوام کے پیسے ٹینکیوں سے نکل گئے آج وہ کس منہ سے عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں عوام باشعور ہوچکا ہے 15جولائی کو عوام اپنا حق رائے کہلاڑے پر لگائے بلوچستان نیشنل پارٹی سیاست کو عبادت سمجھتی ہے جن لوگوں نے سیاست کو کاروبار بنایا ہے وہ کھبی بھی عوام کے حقیقی نمائندہ نہیں بن سکتے ہیں وہ اپنی مفاد کے لیئے لڑتے ہیں اب فیصلہ عوام کی جولی میں ہے عوام 15جولائی کو انشاء اللہ ان مفاد پرستوں کی سیاست کو مسترد کریگی ریکوڈ ک اور سیندک ہونے کے باوجود دالبندین کے گنجان آباد کالونی پانی اور بجلی سے محروم ہے اس موقع پر ممتاز قبائلی رہنما سابق وزیر الحاج حاجی علی محمد نوتیزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا میر بہادر خان مینگل کو میرے تمام اتحادی اور قبائل کے لوگ اپنی گھروں سے نکل کر ووٹ دیں میر بہادر خان مینگل کے بزرگوں سے ہمارے اچھے تعلقات رہے ہیں میں اپنے تمام اتحادیوں سے اپیل کرتا ہوں 15جولائی کو کہلاڑے پر مہر لگا کر میر بہادر خان کو ووٹ دیکر کامیاب کریں میر بہادر خان مینگل کامیابی میری کامیابی ہے دالبندین سمیت ضلع بھر کے مرد خواتین ،پیرورنا 15جولائی کو گھروں سے نکل کر اپنی حق رائے کا استعال کریں چونکہ یہ ایک قومی فریضہ ہے ۔

اجتماع میں ممتاز عالم دین مولا نا محمد یوسف کبدانی سمیت ضلع بھر سے قبائلی عمائدین نے ایک جمعغفیر تعداد میں موجود تھے۔