پاکستان میں گارڈ فادروں کی حکومت کے خاتمے کے بعد آزادکشمیر میں جعلی میڈنٹ والی حکومت ختم ہوجائے گی ‘میاں نوازشریف دوسروں کو کرپشن کے الزمات دیتے تھے لیکن خود کرپشن میں لتھڑے ہوئے ہیں

پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر نائب صدر وسابق وزیر حکومت چودھری پرویز اشرف کاوینس برادری کے زعماء سے خطاب

منگل 11 جولائی 2017 17:30

بھمبر،برنالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جولائی2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر نائب صدر وسابق وزیر حکومت چودھری پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان میں گارڈ فادروں کی حکومت کے خاتمے کے بعد آزادکشمیر میں جعلی میڈنٹ والی حکومت ختم ہوجائے گی ۔میاں نوازشریف دوسروں کو کرپشن کے الزمات دیتے تھے لیکن خود کرپشن میں لتھڑے ہوئے ہیں۔

وہ آج یہاں ملوٹ میں وینس برادری کے زعماء سے خطاب کررہے تھے ۔ ملوٹ میں مسلم کانفرنس کے سرکردہ رہنماؤں چودھری حبیب ، چودھری رفیق ، چودھری عنصر ، نے اپنی برادری اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم کانفرنس سے مستعفی ہو کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ اس موقع پر چودھری پرویز اشرف نے کہا کہ عوام جوق درجوق دوسری جماعتوں سے مستعفی ہو کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ پیپلزپارٹی پر عوام کے اعتماد کااظہار ہے ، ہم پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے تمام افراد کو خوش آمدید کہتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اپنے آپ کو صاف قرار دینے والوں کی کرپشن کے قصے اب پوری دنیاں میں مشہور ہو گئے ہیں ۔ ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کراچی اور گلگت بلتستان میں جس طرح کامیابی حاصل کی ہے اسی طرح وفاق اور چاروں صوبوں میں بھرپور انداز سے کامیابی حاصل کرے گی آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرادری کی سربراہی میں پاکستان کے عوام اور پیپلزپارٹی کے جیالے ایک بار پھر پیپلزپارٹی کو اقتدار کے ایوانوں میں لائیں گے۔