شوکت عزیز بھٹی نے الیکشن کمیشن کے 20 جون کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

منگل 11 جولائی 2017 16:49

شوکت عزیز بھٹی نے الیکشن کمیشن کے 20 جون کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2017ء) سابق ممبر صوبائی اسمبلی شوکت عزیز بھٹی نے الیکشن کمیشن کے 20 جون کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کو جعلی ڈگری پر نااہل قرار دیا تھا۔

(جاری ہے)

شوکت بھٹی کے خلاف میجر ریٹائرڈ افتخار نے جعلی ڈگری کو بنیاد بنا کر درخواست دائر کی تھی، الیکشن کمیشن میں اس درخواست کی سماعت دو سال تک جاری رہنے کے بعد نااہل قرار دیا گیا۔راجہ شوکت بھٹی پی پی 4 راولپنڈی سے نواز لیگ کی ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے وصول کر لی ہے۔