قرن افریقہ کے ملکوں میں معمول سے کم بارشیں،کینیا اور صومالیہ میں خوراک کے بحران کا آغاز

منگل 11 جولائی 2017 10:50

نیروبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2017ء) قرن افریقہ کے ملکوں میں اس مرتبہ معمول سے کم بارشیں ہونے کی وجہ سے کینیا اور صومالیہ میں خوراک کا شدید بحران جنم رہا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق قحط سے قبل از وقت خبردار کرنے کے مرکز یف ای ڈبلیو ایس نیٹ نے بتایا کہ کینیا میں 29 لاکھ اور صومالیہ میں 32 لاکھ افراد کو قحط کے خطرے کا سامنا ہے۔

ادارے کا کہنا ہے خطرے کی ایک سے پانچ سکیل پر یہ صورت حال تیسرے درجے پر ہے۔

(جاری ہے)

جون میں ادارے کی جانب سے جاری ہونے والے اندازوں کے مقابلے میں اس کے حالیہ تخمینوں میں کینیا میں 8 لاکھ اور صومالیہ میں 3 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا ہے۔ادارے ایف ای ڈبلیو ایس نیٹ کے ایک عہدے دار پیٹر تھامس کا کہنا ہے کہ سکیل نمبر تین کا مطلب یہ ہے کہ گھرانے زندہ رہنے کے لیے اپنی خوراک کی بنیادی ضروریات پوری نہ کر سکتے ہوں۔تھامس کا کہنا ہے کہ نئے تخمینے مارچ تا مئی کے بارشوں کا موسم گذرنے کے بعد لگائے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کینیا کے بعض حصوں میں معمول کے صرف 25 فی صد کے مساوی بارشیں ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :