امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹِلرسن خلیجی ممالک کے دورے پرپہنچ گئے ،وہ کویت، قطر اور سعودی عرب جائیں گے

پیر 10 جولائی 2017 23:17

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2017ء) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹِلرسن خلیجی ممالک کے دورے پر پہنچ گئے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ٹِلرسن پیر سے جمعرات تک کویت، قطر اور سعودی عرب کے دورے کریں گے جس کا مقصد قطر اور عرب ریاستوں کے درمیان تناؤ میں کمی لانے کی کوشش ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ 5 جون کو سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر نے قطر پر دہشت گردی کی معاونت کا الزام عائد کرتے ہوئے اس خلیجی ریاست کے ساتھ تعلقات منقطع کر لیے تھے۔ قطر ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔ ٹلرسن گزشتہ روز پیر کو استنبول سے کویت گئے۔