پشاور،حجرہ فیض محمد خان سابقہ ناظم ،زمینداروں ،ْ ناظمین اور کونسلرز کا مشترکہ جرگہ، ایری گیشن ٹیوب ویل جلد از جلد ٹھیک کرانے کا مطالبہ

پیر 10 جولائی 2017 23:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جولائی2017ء) حجرہ فیض محمد خان سابقہ ناظم کے زمینداروں ،ْ ناظمین اور کونسلرز کا مشترکہ جرگہ ہوا، جس میں ایری گیشن ٹیوب ویل جو کہ عرصہ دراز سے خراب ہو چکے ہیں جلد از جلد ٹھیک کرنے کی سخت ضرورت ہے کیونکہ تیار فصلیں سوکھ گئی ہیں اور زمینداروں کو سخت مشکلات ہے،لہٰذا سپیرا ڈیم سے بھی پانی بند ہو چکا ہے جس کو سپیرا ڈیم سے جلد از جلد جاری کیا جائے کیونکہ باڑہ سپیرا ڈیم میں 26 کیوسک پانی پر خلیل مہمند کا حق ہے اس کے علاوہ ماشوخیل میں خراب ٹیوب TKM15 ،ْ TKM5 اور TKM12 وغیرہ جو کہ عرصہ دراز سے خراب ہو چکے ہیں جلد از جلد ٹھیک کیا جائے بصورت دیگر 200 ناظمین ،ْ نائب ناظمین اور کونسلرز احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے لہٰذا سیکرٹری ایری گیشن ،ْ چیف انجینئر ایری گیشن نوٹس لے۔

متعلقہ عنوان :