عوامی تحریک نے این اے 260میں بی این پی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا

پیر 10 جولائی 2017 22:57

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جولائی2017ء)تحریک مہناج القرآن اور عوامی تحریک نے این اے 260پر بی این پی کے امیدوار میر بہادر خان مینگل کی حمایت کا اعلان کردیا سینٹرل کمیٹی کے ممبر میر محمد ہاشم نوتیزئی اور بی این پی کے ضلعی صدر میر محمد غوث بلوچ،ملک رحمت اللہ نوتیزئی،سردار عبد الخالق نوتیزئی و دیگر موجودگی میں دالبندین پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی تحریک کے صدر میکائیل نظر سنجرانی ،تحریک مہناج القرآن کے امیر حاجی نور محمد نوتیزئی نے بی این پی کے امیدوار میر بہادر خان مینگل کے مکمل حمایت کا اعلان کردیا انکا کہنا تھا ہم مکمل طور پر بی این پی کے امیدوار کو سپورٹ کرینگے این اے دوسو ساٹھ پر انکی کامیابی کے لیئے ہر ممکن کوشش کرینگے چونکہ تحریک مہناج القرآن اور بی این پی دونوں جماعتیں دہشت گردی کے شکار ہے اس موقع پر بی این پی کے رہنما حاجی ہاشم نوتیزئی نے عوامی تحریک اور مہناج القرآن کے فیصلے کو خراج تحسین پیش کیا کہ وہ ہمارے ساتھ دئیے ہیں ہم انشاء اللہ کھبی اپنی اتحادیوں کو مایوس نہیں کرینگے ۔