Live Updates

پاکستان تحریک انصاف این اے 260کے امیدوار ڈاکٹر منیر بلوچ دالبندین پہنچ گئے

پیر 10 جولائی 2017 22:57

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف این اے 260کے امیدوار ڈاکٹر منیر بلوچ دالبندین پہنچ گئے دالبندین لاگاپ کے مقام پر کارکنان نے انکا پرتپاک استقبال کرکے جلوس کی صورت میں دالبندین لایا گیا ۔

(جاری ہے)

دالبندین میں انتخابی دفتر کے افتتاحی تقریب سے ڈاکٹر منیر بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے بتایا این اے دوساٹھ کے عوام 15 کو بلا کو ووٹ دیکر کامیاب بناہے عمران خان نے اس ملک سے کرپٹ حکمرانوں اور کرپشن کے خاتمہ کرنے کے لیئے جدو جہد کررہے ہیں انشاء اللہ بہت جلد ان کرپٹ حکمرانوں سے عوام کو نجات ملے گا این اے دوسو ساٹھ کے عوام سے مطالبہ ہے کہ 15 جولائی کو بلا پر مہر لگا دئیے اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماوں جلیل محمدانی ،سابق ضلعی صدر ملک امان اللہ نوتیزئی نے بھی خطاب کیا اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد میں موجود تھے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات