سپریم کورٹ کے موجودہ ججز کے پاس آٹھویں ترمیم کے بعد آرٹیکل 6 کے تحت سپریم کورٹ وزیراعظم کو نااہل قرار نہیں دے سکتی، قانونی ماہرین کی رائے

پیر 10 جولائی 2017 18:57

سپریم کورٹ کے موجودہ ججز کے پاس آٹھویں ترمیم کے بعد آرٹیکل 6 کے تحت سپریم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدرت جے آئی ٹی کی عدالت عظمیٰ میں پیش کردہ رپورٹ کے حوالے سے قانونی ماہرین کے ساتھ مشاورتی اجلاس ہوا جس میں آئینی ماہرین نے رائے دی کہ سپریم کورٹ وزیراعظم کو نااہل نہیں کر سکتی اور اگر کیا گیا تو یہ آئین و قانون کی خلاف ورزی ہوگی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کے روز جے آئی ٹی کی سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کرنے کے بعد وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر سمیت آئینی و قانونی ماہرین نے شرکت کی۔

آئینی ماہرین نے وزیراعظم کو آج کی سپریم کورٹ کی سماعت پر بریفنگ دی اور آئندہ سماعت کیلئے بریفنگ دی اور آئندہ کی سماعت کیلئے لائحہ عمل پر بھی مشاورت کی گئی اجلاس میں قانونی ماہرین نے رائے دی ہے کہ سپریم کورٹ کے موجودہ ججز کے پاس آٹھویں ترمیم ے بعد آرٹیکل 6 کے تحت سپریم کورٹ وزیراعظم کو نااہل قرار نہیں دے سکتی اگر وہ ایسا کرے گی تو آئین و قانون کی خلاف ورزی ہوگی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کو الیکشن کمیشن یا سپیکر ہی نااہل قرار دے سکتا ہے ۔ اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔ وزیرعظم محمد نواز شریف نے اجلاس میں کہا ہے کہ پورا یقین ہے کہ میں نے یا میرے خاندان کے کسی فرد نے کبھی بدعنوانی نہیں کی کبھی کرپشن کی نہ بدعنوانی کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جے آئی ٹی کو مطلوبہ دستاویزات بھی فراہم کیں اور عدالت کے سامنے بھی پیش ہوئے۔