کراچی ، بنا میٹر چلنے والی ٹیکسی اور رکشہ سمیت چنگ چی رکشوں کیخلاف بھر پور مہم کا آغاز

ڈی آئی جی کا اہلکاروں کو گاڑیاں چیک کرنے کا حکم،سی این جی رکشوں کو منی بس بنانے کے ساتھ کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف بھی سخت کارروائی ہوگی

پیر 10 جولائی 2017 17:42

کراچی ، بنا میٹر چلنے والی ٹیکسی اور رکشہ سمیت چنگ چی رکشوں کیخلاف بھر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2017ء) ٹریفک پولیس کی جانب سے شہر بھر میں بنا میٹر چلنے والی ٹیکسی اور رکشہ سمیت چنگ چی رکشوں کیخلاف بھر پور مہم کا آغاز کردیاگیا ہے۔ اس ضمن میںزون کی سطح پر تمام سطح پر تمام افسران کو ڈی آئی جی نے سخت احکامات جاری کیے ہیں۔

(جاری ہے)

مہم کے دروان شہر کی تمام سڑکوں اور سگنلز پر تعینات اہلکار گاڑیاں چیک کرکے فوری کارروائی کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے مہم کی کارروائی کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ سی این جی رکشوں کو منی بس بنانے والوں کے علاوہ کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف پولیس کارروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :