جے آئی ٹی کا معاملہ اسکپرپٹڈ لگتا ہے۔ اعتزاز احسن

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 10 جولائی 2017 16:35

جے آئی ٹی کا معاملہ اسکپرپٹڈ لگتا ہے۔ اعتزاز احسن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جولائی 2017ء) : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر اعتزاز احسن نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی کا معاملہ اسکرپٹڈ معلوم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی اور ن لیگ میں میچ فکس ہو چکا ہے۔ جے آئی ٹی والے اندر بیٹھ کر ان کے ساتھ چائے پیتے اور ٹی وی دیکھتے تھے۔ اور پھر ن لیگ والے باہر آ کر جے آئی ٹی کو بُرا بھلا کہتے تھے۔

(جاری ہے)

اعتزاز احسن نے کہا کہ اگر ایسا نہیں ہے تو آپ ہی بتائیں کہ ہر روز چار، پانچ اور چھ گھنٹے کی پیشیوں میں کیا ہوتا تھا، جے آئی ٹی نے کیا سوالات کیے ہوں گے۔ اپنی گفتگو میں انہوں نے حسین نواز کی تصویر انہی کو فائدہ پہنچانے کے لیے لیک کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کہتا ہے کہ وہ بچہ ہے اور اسے کمرے میں اکیلا بٹھا دیا گیا۔انہوں نے حسین نواز کو بچہ کہنے والوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ اس بچے کی تین شادیاں ہیں اور اس بچے کے اپنے 9 بچے ہیں۔

متعلقہ عنوان :