Live Updates

چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں 5رکنی بنچ نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس پر محفوظ فیصلہ موخر کر دیا

درخواست گذار کی جانب سے دائرہ اختیار چیلنج کرنے کے معاملے پر اکبر ایس بابر سے 19جولائی تک جواب طلب

پیر 10 جولائی 2017 13:43

چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں 5رکنی بنچ نے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2017ء) چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں 5رکنی بنچ نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس پر محفوظ فیصلہ موخر کر دیا ‘پانچ رکنی بنچ نے درخواست گذار کی جانب سے دائرہ اختیار چیلنج کرنے کے معاملے پر اکبر ایس بابر سے 19جولائی تک جواب طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے اپنا وکلالت نامہ داخل کرایا جس پر توہین عدالت کیس میں محفوظ فیصلہ موخر کر دیا گیا۔ عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کرنے کرنے کی درخواست پر اکبر ایس بابر سے جواب طلب کر تے ہوئے سماعت 19جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔گذشتہ سماعت پر چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں 5رکنی بنچ نے عمران خان کی جانب سے واضح جواب داخل نہ کرانے پر واضح کیا تھا کہ آئندہ تاریخ پر محفوظ فیصلہ سنایا جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات