الیکشن کمشین نے ن لیگی رہنما راجہ شوکت عزیز کی نا اہلی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 10 جولائی 2017 13:28

الیکشن کمشین نے ن لیگی رہنما راجہ شوکت عزیز کی نا اہلی کا نوٹی فکیشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جولائی 2017ء) : الیکشن کمشین آف پاکستان نے ن لیگی رہنما راجہ شوکت عزیز کی نا اہلی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی کو الیکشن کمشین آف پاکستان نے نا اہل قرار دے کر باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے پی پی 4 راولپنڈی میں ضمنی الیکشن کا شیڈول بھی جاری کر دیا ہے۔

پی پی 4 راولپنڈی میں ضمنی الیکشن 20 اگست کو ہو گا۔اُمیدوار 17 سے 19 جولائی تک کاغزات نامزدگی جمع کروائیں گے۔ اسکروٹنی کا عمل 20 سے 22 جولائی کو ہوگا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اُمیدواروں کی حتمی فہرست 30 جولائی کو جاری ہو گی۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے ن لیگی رہنما راجہ شوکت عزیز کو جعلی ڈگری کی بنیاد پر نا اہل قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :