جی ٹوئنٹی اجلاس،

امریکا کا چار ممالک کے لیے 63کروڑڈالرکی مدد کا اعلان رقم صومالیہ، جنوبی سوڈان، نائجیریا اور یمن میں بھوک اورخوراک کی کمی کا شکار لوگوں پر خرچ کی جائیگی

پیر 10 جولائی 2017 13:09

جی ٹوئنٹی اجلاس،
ہیمبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صومالیہ، جنوبی سوڈان، نائجیریا اور یمن کے لیے چھ سو انتالین ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان ممالک میں لاکھوں افراد بھوک اور خوراک کی کمی کا شکار ہیں۔ ٹرمپ کی جانب سے یہ اعلان جرمن شہر ہیمبرگ میں جی ٹوئنٹی اجلاس کے آخری روز کیا گیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ یہ امداد اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک کے حوالے کی جائے گی۔ اس امداد کے ساتھ رواں برس ان چار ممالک کو دی جانے والے امریکی امداد ایک اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :