دوست کی اہلیہ کیساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے والے پاکستانی کو متحدہ عرب امارات میں 3 سال جیل کی سزا

muhammad ali محمد علی پیر 10 جولائی 2017 07:29

دوست کی اہلیہ کیساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے والے پاکستانی کو متحدہ ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جولائی2017ء) دوست کی اہلیہ کیساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے والے پاکستانی کو متحدہ عرب امارات میں جیل کی سزا سنا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کی کرمنل کورٹ کی جانب سے ایک سال سے چل رہے قاتلانہ حملے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔ کیس کے مزکری ملزم کو رہا کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے پاکستانی دوست اور 2 فلپائنی خواتین کو 3 سال جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔

رہا کیے جانے والے شخص نے اپنے دوست پر گزشتہ برس اس وقت حملہ کیا تھا جب اسے معلوم ہوا تھا کہ اس کی اہلیہ اور اس کے دوست نے جنسی تعلقات استوار کر رکھے ہیں۔ اس حوالے سے معلوم ہونے کے بعد رہا ہونے والے شخص نے اپنے پاکستانی دوست پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا تھا۔ بعد ازاں پولیس نے دونوں افراد کو حراست میں لے کر ان پر عدالت میں مقدمے کا آغاز کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

عدالت میں مقدمہ چالو ہونے کے بعد معلوم ہوا کہ زخمی ہونے والا پاکستانی شخص اپنی دوست کی اہلیہ کے علاوہ ایک اور خاتون کیساتھ جنسی تعلقات استوار کیے ہوئے تھا اور انہوں نے غیر اخلاقی ویڈیوز بھی بنا رکھی تھیں۔ معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے بعد پولیس نے پاکستانی شخص اور 2 فلپائنی خواتین کو غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ثابت ہوجانے پر 3 سال جیل کی سزا سنائی ہے۔

متعلقہ عنوان :