بلال یاسین نے پنجاب فود اتھارٹی کی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرکے معروف بسکٹ بنانے والی فیکٹری کو سیل کر دیا

کروڑوں کا منافع کمانے والی انڈسٹری کو انسانی صحت کے ساتھ کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے‘صوبائی وزیر خوراک

اتوار 9 جولائی 2017 22:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2017ء) وزیر خوراک بلال یاسین نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کر کے شیخوپورہ روڈ پر واقع معروف بسکٹ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر کیمیکلز اور خراب خام مال کے استعمال پر فیکٹری کو سیل کر دیا۔انھوں نے فیکٹری میں معروف برینڈ انویٹو(INNOVATIVE) بسکٹ کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال کی خریداری کے ریکارڈ کی عدم موجودگی پر فیکٹری انتظامیہ اور مالکان پر اظہار برہمی کیا۔

اس موقع پر وزیر خوراک بلال یسین نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے وژن کے عین مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی لوگوںکو صحت مند خوراک کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لیے متحرک ہیں اس سلسلے میں فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں دن رات کام کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا بسکٹ بنانے والی کمپنیاں دلکش اشتہار بنا کر بچوں اور بڑوں کو اپنی طرف راغب کرتی ہیں جبکہ انکی پروڈکشن یونٹس کے حالات بہت بڑے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بسکٹ کی تیاری میں کام کرنے والے مزدوروں کے میڈیکل سرٹیفکیٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ان کی کوئی ٹریننگ کی گئی ہیں۔ بلال یاسین نے کہا کہ فیکٹری میں صفائی کے انتہائی ناقص حالات ہیں اور جگہ جگہ چوہوں کے باقیات پائے گئے ہیں جس پر فیکٹری کو سیل کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کروڑوں کا منافع کمانے والی انڈسٹری کو انسانی صحت کے ساتھ کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے۔

وزیرخوراک نے فیکٹری کے باقی یونٹس کو چیک کرنے کا حکم دیا۔فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے مزید کاروائیاں کرتے ہوئے شیخوپورہ روڈ پر سلطان نمکو کے پروڈکشن یونٹ پر چھاپے کے دوران فوڈ لائسنس نہ ہونے،حشرات کے خاتمے کے نامناسب انتظام ہونے ،ملازمین کے میڈیکل سر ٹیفیکٹ موجود نہ ہونے اورزائد المعیاد آئل کے استعمال کرنے پر سیل کردیا۔

متعلقہ عنوان :