صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کا بسکٹ فیکٹری پر چھاپہ غیرمعیاری بسکٹ بنانے پر فیکٹری سیل

اتوار 9 جولائی 2017 18:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2017ء) صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کا بسکٹ فیکٹری پر چھاپہ غیرمعیاری بسکٹ بنانے پر فیکٹری کو سیل کرنے کا حکم بتایا گیا ہے کہ صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے گزشتہ روز پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ انوائیٹو بسکٹ فیکٹری پر چھاپہ مار غیر معیاری بسکٹ کی تیاری کرنے پر فیکٹری کو سیل کرنے کا حکم دیدیا صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کا کہنا تھا کہ بسکٹ فیکٹری میں ملازمین کا میڈیکل سرٹیفیکٹ بھی نہیں تھا اور نہ ہی بسکٹ کی تیاری میں استعمال ہونے والا سامان معیاری تھا بسکٹ کی تیاری میں غیر معیاری اشیاء استعمال کی جا رہی تھیں ۔) ریاض)

متعلقہ عنوان :