مریدکے جگہ جگہ کھڑا بارشی پانی جوہڑوں کی شکل اختیار کر گیا ،ڈینگی سمیت خطر ناک بیماریاں پھوٹنے کا خطرہ

اتوار 9 جولائی 2017 17:50

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2017ء) مریدکے میں جگہ جگہ بارشی پانی جوہڑوں کی شکل اختیار کر گیا جی ٹی روڈ کا مشرقی سروس روڈ فلتھ ڈپو بن گیا ڈینگی سمیت خطر ناک بیماریاں پھوٹنے کا خطرہ ، گیسڑوں کی وباء سے سینکڑوں افراد متاثر ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق مریدکے شہر کی ارد گرد کی آبادیوں سے جگہ جگہ کھڑا بارش کا پانی جوہڑ بن چکے ہیں جی ٹی روڈ کی مشرقی سائیڈ شہر کی حدود میں سروس روڈ فلتھ ڈپو بن چکا ہے بد بو سے جان نکل جاتی ہے اس صورتحال میں ڈینگی سمیت خطرناک وبائی امراض پھوٹنے کا خطرہ ہے۔ گیسڑوں کی وباء سے سینکڑوں مریض سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں پہنچ چکے ہیں عوام الناس نے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ صورحال کا نوٹس لیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :