بلدیہ اپنے وسائل کے مطابق مریدکے شہر میں صحت و صفائی کیلئے کوشاں ہے عوام بھی اسکا ساتھ دے ‘شیخ محمد شبیر

اتوار 9 جولائی 2017 17:50

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2017ء) چیئرمین بلدیہ مریدکے شیخ محمد شبیر نے کہا ہے کہ بلدیہ اپنے وسائل کے مطابق مریدکے شہر میں صحت و صفائی کیلئے کوشاں ہے عوام کو بھی چاہئے اسکا ساتھ دے ۔

(جاری ہے)

مریدکے میں مختلف تاجر اور سماجی تنظیموں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا عوام نے دیکھا کہ حالیہ دنوں میں دو بڑی بارشوں کی منٹوں میں نکاسی کی گئی انڈر پاسز اور اہم شاہراؤں بازاروں سے پانی نکال دیا گیا بلدیہ کا عملہ دن رات موسمی حالات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے عوام گندگی کو جگہ جگہ پھینکنے کی بجائے بلدیہ عملہ کا تعاون حاصل کریں انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمر اہ بہترین کام اور انتظام کرنے پر بلدیہ عملہ کو شاباش بھی دی ۔