امریکی صدر کا صومالیہ، جنوبی سوڈان، نائجیریا اور یمن کیلئے امداد کا اعلان

اتوار 9 جولائی 2017 17:41

ہیمبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جولائی2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صومالیہ، جنوبی سوڈان، نائجیریا اور یمن کے لیے چھ سو انتالین ملین ڈالر امداد کا اعلان کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے صومالیہ، جنوبی سوڈان، نائجیریا اور یمن کے لیے چھ سو انتالین ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان ممالک میں لاکھوں افراد بھوک اور خوراک کی کمی کا شکار ہیں۔ ٹرمپ کی جانب سے یہ اعلان جرمن شہر ہیمبرگ میں جی ٹوئنٹی اجلاس کے آخری روز کیا گیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ یہ امداد اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک کے حوالے کی جائے گی۔ اس امداد کے ساتھ رواں برس ان چار ممالک کو دی جانے والے امریکی امداد ایک اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :