دالبندین میں جے یو آئی ،جماعت اسلامی ،این پی ،اہلسنت والجماعت کے زہر اہتمام چار جماعتی جلسہ

یہ اتحاد ابھی کے نہیں ہے 1970کو ہمارے قائدین اور بزرگوں نے اتحاد قائم کیا تھا،شرکاء کا خطاب

ہفتہ 8 جولائی 2017 23:13

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جولائی2017ء) دالبندین میں جے یو آئی ،جماعت اسلامی ،این پی ،اہلسنت والجماعت کے زہر اہتمام چار جماعتی جلسہ، جلسہ میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ایم این اے کمال خان بنگلزئی ،عثمان بادینی کی شرکت تفصیلات کے مطابق چاغی کے صدر مقام دالبندین میں جے یو آئی کے زیر اہتمام این اے 260ضمنی الیکشن کے سلسلے میں چار جماعتی جلسے سے این اے دو ساٹھ امیدوار میر عثمان بادینی ،رکن قومی اسمبلی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سردار کمال خان بنگلزئی ،ضلعی امیر مولا نا محمد عالم ،صوبائی رہنما جے یو آئی سردار نجیب سنجرانی ،منظور مینگل ،مولا نا صالح محمد حقانی ،کامریڈ اللہ نور بلوچ ،چیئرمین یوسف نوتیزئی ،ملک عبد الرحمان ،امیر محمد صدیقی ،حافظ عبد ا لواحد جماعت اسلامی کے مولانا صادق ،سابق امیر مولانا محمد انور نوتیزئی ،مولوی قادر بخش نوتیزئی ،امیرلواحد جمات ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے بتایا یہ اتحاد ابھی کے نہیں ہے 1970کو ہمارے قائدین اور بزرگوں نے اتحاد کیا ہے آج دوبارہ انھی کے فرزندوں نے اسے دوبارہ زندہ کردیا مگر چند جماعتوں کو یہ اتحاد ہضم نہیں ہورہا ہے بے جا مخالفت کررہے ہیں انکا کہنا تھا جمعیت علماء اسلام کے امیدوار چار جماعتی اتحاد کے امیدوار ہے این اے 260کے عوام 15جولائی کو عثمان بادینی کو ووٹ دیکر کامیاب کرینگے مقررین کا کہنا تھا ہم تمام اتحادی جماعت عثمان بادینی کی کامیابی کے لیئے دن رات کوششیں کررہے ہیں ماضی میں چار سال اسی نشست پر ایک ایسا شخص کو کامیاب کرایا گیا جس نے حلقہ انتخاب کے لوگ آخر دم تک نا واقف تھے ہم کسی کے مخالفت نہیں کرتے ہیں سب کو حق ہے وہ اپنی کمپین چلائے مگر عوام اب با شعور ہوچکا ہے جو لوگ کامیابی کے بعد پانچ پانچ سال تک حلقہ انتخاب کا رخ تک نہیں کرتے ہیں اور آج الیکشن کمپین چلا رہے ہیں نیشنل پارٹی کے رہنماوں کا کہنا تھا ماضی میں پانچ سال ہمارا گورنمنٹ بلوچستان میں رہا وزیر اعلیٰ خود دالبندین آکر ڈھائی دن تک لوگوں سے ملے پانی کے مسلے کے لیئے تین کروڑ روپے دئیے مگر آفیسران اور مقامی نمائندہ کی مداخلت سے کرپشن کی نظر ہوگئے آج ہمارے اوپر الزامات لگ رہے ہیں ہمارے گورنمنٹ نے بلوچستان کے حالات کو بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کردیا جو آج آسانی کے ساتھ ہر ایک جلسہ اور جلوس نکال رہا ہے اور پر امن طور پر سفر کرتے ہیں امیدوار میر محمد عثمان بادینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ تاثر غلط میں کسی اور ضلع سے ہوں انشاء اللہ کامیابی کے بعد اپنی اتحادی اور چاغی سمیت حلقہ انتخاب کے لوگوں کو مایوس نہیں کرونگا انکا کہنا تھا پاکستان ہمارا ملک ہے پاکستان کی تعمیر ترقی اور خوشحالی کے لیئے ہم سب کو ملکر کردار ادا کرنا چائیے مقررین نے اہلیان چاغی اور حلقہ انتخاب سے مطالبہ کیا 15جولائی کو کتاب پر مہر لگا کر ہمیں کامیاب کرائے ہماری کامیابی آپ سب کی کامیابی ہے ۔

متعلقہ عنوان :