حامد سعید کاظمی کاجامعہ خیر المدارس ملتان کا دورہ،مولانا محمد حنیف جالندھری سے ملاقات،ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

ہفتہ 8 جولائی 2017 23:00

حامد سعید کاظمی کاجامعہ خیر المدارس ملتان کا دورہ،مولانا محمد حنیف ..
اسلام آباد/ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جولائی2017ء) سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امورصاحبزادہ حامد سعید کاظمی کاجامعہ خیر المدارس ملتان کا دورہ،جنرل سیکرٹری وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا محمد حنیف جالندھری سے ملاقات،مولانا جالندھری کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت، دونوں رہنماؤں کا امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز اور مشرق وسطٰی کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال،امہ کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے عوام الناس میں شعور و آگہی پیدا کرنے کی ضرورت پر زور،حکمرانوں سے باہمی معاملات بات چیت اور مفاہمت سے حل کرنے کی اپیل تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ حامد سعید کاظمی نے قدیم دینی درسگاہ جامعہ خیر المدارس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جامعہ کے مہتمم اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری سے ملاقات کی اور ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا-اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ امہ کو درپیش مسائل کے حوالے سے عوام الناس میں شعور و آگہی پیدا کرنے کی ضرورت ہی-دونوں رہنماؤں نے عالم اسلام کے حکمرانوں سے اپیل کی کہ وہ باہمی کشیدگی کو کم کریں تو تمام معاملات بات چیت کے ذریعے حل کریں اور مفاہمت کی فضا پیدا کریں-اس موقع پرجماعت اہل سنت پنجاب کے ناظم اعلی مولانافاروق خان سعیدی اورجمعیت علمائے پاکستان کے ایوب مغل اور جامعہ خیرالمدارس ملتان کے ناظم اعلی مولانانجم الحق اورمولاناعبدالمنان بھی ملاقات میں موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :