آصف ذرداری کے دورہ سانگھڑ کے مفید اور دور رس نتائج برآمد ہوئے ،نئے منظر نامے کے ابھرنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں ،علی حسن ھنگورجو

ہفتہ 8 جولائی 2017 19:51

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2017ء) پیپلز پارٹی ضلع سانگھڑ کے صدر علی حسن ھنگورجو نے کہا ہے کہ پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی ذرداری کے دورہ سانگھڑ کے نہایت ہی مفید اور دور رس نتائج برآمد ہوئے ہیں اس دورے کے نتیجے میں ضلع سانگھڑ میں ناصرف معاشی اور ترقیاتی سطع پر تبدیلی آئے گی بلکہ سیاسی طور پر بھی ایک نئے منظر نامے کے ابھرنے کے امکانات روشن ہوگے ہیں وہ نیشنل پریس کلب سانگھڑ میں صحافیوں کے ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے انھوں نے کہا کہ آصف علی ذرداری کے پہلے دورہ سانگھڑ کے موقع پر میڈیا نے جو مثبت کردار ادا کیا ہے وہ لائق تحسین ہے آصف علی ذرداری کے دورے کے فورا بعد بڑی تعداد میں مخالفین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لئے رجوع کیا ہے اور لوگ جوق در جوق پیپلز پارٹی میں شامل ہورہے ہیں انھوں نے کہا پارٹی سربراہ نے اچھڑو تھر میں پانی کی قلت پر قابو پانے کے لئے بڑے پیمانے پر سولر واٹر پمپس لگانے کے احکامات دیئے ہیں جبکہ بیراجی علاقوں سے پائپ لائنوں کے ذریعے بھی پانی فراہم کیا جارہا ہے اس کے علاوہ بے نظیر اسپورٹس پروگرام کے تحت غریبوں کو ملنے والی رقوم کو بھی دوگنا کرنے کے لئے وفاقی حکومت سے اعلیٰ سطحی رابطے کئے جارہے ہیں جبکہ پارٹی سربراہ نے چھوٹے تاجروں اور کاشت کاروں کے لئے قرضوں کی دگنی فراہمی کے لئے بھی سندھ حکومت کو ہدایات دی ہیں انھوں نے کہا کہ ضلع سانگھڑ میں اربوں روپے کی لاگت سے جاری سڑکوں کی تعمیر کے کاموں کو تیز کرنے اور کم سے کم مدت میں مکمل کرنے کے احکامات بھی دیئے جاچکے ہیں انھوں نے کہا ضلع سانگھڑ میں قومی اسمبلی کی تین میں سے دو نشتیں اور صوبائی اسمبلی کی چھ میں سے تین پہلے ہی پیپلز پارٹی کے پاس ہیں اور جس بڑی تعداد میں لوگ پیپلز پارٹی میں شامل ہورہے ہیں اس کی بناپر پورے وثوق سے یہ کہا جاسکتا ہے کہ آنے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی ضلع سانگھڑ کی تمام قومی و صوبائی کی نشیتیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی انھوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ پیپلز پارٹی سے بھرپور تعاون کریں آنے والا دور عوام کو مسائل سے مکمل چھٹکارے اور خدمت کا دور ہوگا اس موقع پر ضلعی جنرل سیکریٹری جہانگیر جونیجو ضلع انفارمیشن سیکریڑی شکیل مری۔

(جاری ہے)

عابد فاروق۔رانا راشدعلی خان ۔نواز سلہری ان کے ہمراہ تھے ۔#