کراچی میں انٹرنیشنل فٹبالرز کا میچ، لیاری والوں کیلئے مفت ٹکٹ

ہ فٹبال کے کھیل سے محبت کرنے والے ہیں اور میچ دیکھنے کے لیے ضرور جائیں گے، شائقین

ہفتہ 8 جولائی 2017 15:29

کراچی میں انٹرنیشنل فٹبالرز کا میچ، لیاری والوں کیلئے مفت ٹکٹ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2017ء) کراچی میں انٹرنیشنل فٹبالرز کے درمیان نمائشی میچ دیکھنے کے لیے لیاری کے رہائشیوں میں مفت ٹکٹ تقسیم کیے گئے۔برازیل کے اسٹار فٹبال رونالڈینو سمیت 7 انٹرنیشنل فٹبالر پاکستان آچکے ہیں اور وہ دو نمائشی میچ کھیلیں گے جن میں سے پہلا میچ کراچی اور دوسرا لاہور میں ہوگا۔

(جاری ہے)

کراچی میں لیاری کے عوام فٹبال سے ایک خاص لگا رکھتے ہیں اس لیے انتظامیہ نے نمائشی میچ دیکھنے کے لیے لیاری کے رہائشیوں میں مفت ٹکٹ تقسیم کیے جس پر انہوں نے خوشی کے ساتھ بھرپور جوش و جذبے کا اظہار کیا۔

انتظامیہ کی جانب سے لیاری کے رہائشیوں میں ایک ہزار ٹکٹ تقسیم کیے گئے ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار روپے ہے اس لیے لیاری کے رہائشیوں کی سہولت کے لیے انہیں یہ ٹکٹ مفت فراہم کیے گئے ہیں۔مفت ٹکٹ ملنے پر لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ فٹبال کے کھیل سے محبت کرنے والے ہیں اور میچ دیکھنے کے لیے ضرور جائیں گی

متعلقہ عنوان :