دنیا کو روداری اعتدال پسندی او ردوسروں کے احترام کے لئے کھڑے ہونے کی ضرورت ہے , اوباما

ہفتہ 8 جولائی 2017 15:11

دنیا کو روداری اعتدال پسندی او ردوسروں کے احترام کے لئے کھڑے ہونے کی ..
جکارتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2017ء) سابق امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ دنیا کو روداری اعتدال پسندی او ردوسروں کے احترام کے لئے کھڑے ہونے کی ضرورت ہے جبکہ نسلی سیاست تشدد اور بربریت میں اضافے کا سبب بنے گا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈونیشیا میں تقریر کے دوران انہوں نے کہاکہ ان کے والد ایک کینیائی شہری ہیں اور والدہ امریکی ہے جس نے دوسرے مسلم شخص سے شادی کرکے ایک مثال پیش کی۔

اوباما نے کہاکہ جب وہ چھ سال کے تھے ان کی فیملی1967میں جکارتہ منتقل ہوئی تھی اور یہاں پر چار سال تک وہ مقیم رہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کے سوتیلے والد ایک مسلمان تھے مگر ہندو بدھسٹ او رعیسائیوں کا احترام کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ اپنے عقائد میں مضبوط ہیں تو آپ کو کسی دوسرے سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :