نواز شریف کے جانے سے جمہوریت ڈیل ریل نہیں ہوگی،

درجہ چہارم کے لوگوںکو نوکریاں دینے پر روزانہ عدالتوں کے چکر کاٹ رہا ہوں، ہمیشہ قانون کی پاسداری کی ہے،اداروںکا ٹکرائو نہیں چاہتے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 8 جولائی 2017 12:06

نواز شریف کے جانے سے جمہوریت ڈیل ریل نہیں ہوگی،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جولائی2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا کہ نواز شریف کے جانے سے جمہوریت ڈیل ریل نہیں ہوگی،درجہ چہارم کے لوگوںکو نوکریاں دینے پر روزانہ عدالتوں کے چکر کاٹ رہا ہوں، ہمیشہ قانون کی پاسداری کی ہے،اداروںکا ٹکرائو نہیں چاہتے۔

(جاری ہے)

راجا پرویز اشرف نے ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درجہ چہارم کے لوگوں کو نوکریاں دینے پر عدالتوں کے چکر لگا رہا ہوں۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتوں میںاپنی بے گناہی ثابت کی ہے۔ ہمیشہ قانون کی پاسداری کی ہے۔ اداروں سے ٹکرائو نہیں چاہتے۔ درجہ چہارم کو نوکریاں دینے پر روزانہ حاضر ہورہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ادھر پیش ہوں تو جمہوریت ڈی ریل ہونے کا خدشہ ہوجاتا ہے۔ وزیراعظم کے جانے سے جمہوریت ڈی ریل نہیں ہوگی۔ یوسف رضا گیلانی کے جانے کے بعد بھی کچھ نہیں ہوا تھا۔