جرمنی، جی20 سربراہ کانفرنس کے موقع پر ٹرمپ اور پیوٹن کے درمیان پہلی ملاقات

ہفتہ 8 جولائی 2017 02:00

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2017ء) جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں جی۔20 سربراہ کانفرنس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روس کے صدر پیوٹن میں پہلی ملاقات اور مصافحہ ہوا۔

(جاری ہے)

دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات کے موقع پر ٹرمپ نے پیوٹن سے کہا کہ آپ سے ملنا میرے لئے باعث فخر ہے، اس کے جواب میں پیوٹن نے کہا کہ مجھے آپ سے مل کر ذاتی خوشی ہوئی ہے۔