حالیہ اشتعال انگیزی کے باوجود پیانگ یانگ کے ساتھ مذاکرات کے حق میں ہیں،بحران کے خاتمے کے لئے آپ کا کردار اہم دیکھ رہا ہوں،جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن کی روسی صدر پیوٹن سے گفتگو

جمعہ 7 جولائی 2017 23:50

ہیمبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2017ء) جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن نے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کی طرف سے حالیہ اشتعال انگیزی کے باوجود پیانگ یانگ کے ساتھ مذاکرات کے حق میں ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن شہر ہیمبرگ میں جی ٹوئنٹی سمٹ کے موقع پر مون جے اِن نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ جزیرہ نما کوریا کے بحران کے خاتمے میں صدر پیوٹن کا اہم کردار دیکھ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا نے بحیرہ جاپان میں رواں ہفتے کے آغاز پر اپنے ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :