میرے سوتیلے والد مسلمان تھے اور میں تمام مذاہب کا احترام کرتاہوں:باراک اوباما

جمعہ 7 جولائی 2017 20:57

میرے سوتیلے والد مسلمان تھے اور میں تمام مذاہب کا احترام کرتاہوں:باراک ..
جکارتہ:(اردوہوئنٹ تازہ ترین-7جولائی2017ء) امریکا کے سابق صدربارک اوباما نے کہاکہ دنیا کو روداری‘ اعتدال پسندی او ردوسروں کے احترام کے لئے کھڑے ہونے کی ضرورت ہے‘جبکہ نسلی سیاست اور تشدد پسندی بربریت میں اضافے کا باعث بنے گا جو کہ عالمی دنیا کے لیے خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں تقریر کے دوران 44ویں امریکی صدر باراک اوباما نے کہاکہ ان کے والد ایک کینیائی شہری ہیں اور ان ماں امریکی ہیں جنہوں نے دوسرے شادی ایک مسلم شخص سے کی جو ایک مثال ہے۔

اوباما کامزید کہنا تھا کہ جب وہ چھ سال کے تھے تو انکا خاندان 1967میں جاکارتہ منتقل ہوگیا تھا اور یہاں پر چار سال تک وہ مقیم رہے۔انہوں نے بتایا کہ’’ ان کے سوتیلے والد مسلمان تھے لیکن وہ عیسائیت، ہندو اور بدہسٹ سمیت دیگر تمام مذاہب کااحترام بھی کرتے رہے"سابق امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ "اگر آپ اپنے عقائد میں مضبوط ہو تو آپ کو کسی دوسرے سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :