باچا خان ایئرپورٹ:کسٹم حکام کی کاروائی،8کروڑمالیت کا27کلوسونا برآمد،3 اسمگلرزگرفتار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 7 جولائی 2017 20:25

باچا خان ایئرپورٹ:کسٹم حکام کی کاروائی،8کروڑمالیت کا27کلوسونا برآمد،3 ..
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07جولائی2017ء) : کسٹم حکام نے باچاخان ایئرپورٹ پرکاروائی کرکے 8کروڑمالیت کا27کلوسونابرآمدکرکے3اسمگلرز گرفتارکرلیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق باچاخان ایئرپورٹ پشاورپرکسٹم حکام نے اسمگلرزکیخلاف کامیاب کاروائی کی ہے۔کسٹم حکام نے آج دوکاروائیوں میں 27کلوسونابرآمدکیاہے۔

(جاری ہے)

ایک کاروائی میں دبئی سے پشاورآنے والے اسمگلرسے سونے کے جوتے برآمدہوئے ہیں۔ان جوتوں میں ساڑھے 6کلوسوناچھپایاگیاتھا۔ اسی طرح دوسری کاروائی میں اسمگلرزنے سونے کے بسکٹ برآمدکیے گئے ہیں۔ کسٹم حکام کاکہناہے کہ آج دونوں کاروائیوں میں 8کروڑ مالیت کا27کلوسونابرآمدہواہے۔اسمگلرزدبئی سے پشاورسونااسمگل کررہے تھے۔

متعلقہ عنوان :