سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں پر مرافقین کے حوالے سے عائد فیس کی تفصیلات جا ری

فیس مہینے اور دن کے اعتبار سے لی جائے گی، سعودی شہری کی غیر ملکی ماں سعودی بیٹے کی کفالت میں ہونے کے باعث مرافق فیس سے مستثنیٰ ہو گی،مرافق اور تابع کی فیس سے کسی بھی قومیت کے شہریوں کو استثنیٰ نہیں ہو گا،سعودی محکمہ پاسپورٹ

جمعہ 7 جولائی 2017 18:06

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2017ء) سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں پر مرافقین (independent )کے حوالے سے عائد فیس کی تفصیلات جا ری کر دی ہیں جس میں واضح کیا گیا ہے کہ فیس مہینے اور دن کے اعتبار سے لی جائے گی ، سعودی محکمہ پاسپورٹ کے میجر جنرل (ر ) معیش الطلحی نے تفصیلات بتاتے ہو ئے کہا کہ ایک بینک فیس کی وصولی پر مامور ہے اور وہ مقررہ حکمت عملی کے عین مطابق فیس لے رہا ہے۔

کئی بینک سابقہ نظام کے تحت فیس وصول کر رہے ہیں۔بہتر ہو گا کہ محکمہ پاسپورٹ کے دفاتر سے رجوع کرنیوالے مقررہ بینک میں مرافق فیس جمع کرائیں ۔ الطلحی نے بتایا کہ کوئی شخص خروج و عودہ نکلوانے کیلئے رجوع کرے گا تو ایسی حالت میں اس سے خروج و عودہ کی مطلوبہ ایام کی فیس اور مرافق فیس اقامہ کیباقیماندہ مدت کے حساب سے طلب کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اسی طرح اگر کسی کے اقامہ کی مدت ایک ماہ 3دن ہو گی تو اس سے 103ریال وصول کئے جائیں گے۔

مرافق فیس کی ابتدائ یکم جولائی 2017ئ سے ہوئی ہے۔ اسی تاریخ سے مرافق فیس کا اعتبارہو گا۔محکمہپاسپورٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر کوئی شخص محکمہ سے کسی بھی خدمت کیلئے رجوعکرے گا وہ خروج و عودہ ہو یا خروج نہائی ہو یا اقامہ کی تجدید ہو تو ہر حالت میں اس سے مرافق فیس وصول کی جائے گی۔ الطلحی نے توجہ دلائی کہ کسی نے خروج نہائی لیا تووہ 2مہینے کیلئے موثر ہوتا ہے لہٰذا اس سے خروج نہائی سے پہلی والی مدت اور 2ماہ کے خروج نہائی کی فیس وصول کی جائے گی۔

جنوری 2018ئ سے فی تابع 200ریال وصول کئے جائیں گے۔ سعودی شہری کی غیر ملکی ماں سعودی بیٹے کیکفالت میں ہونے کے باعث مرافق فیس سے مستثنیٰ ہو گی۔مرافق اور تابع کی فیس سے کسی بھی قومیت کے شہریوں کو استثنیٰ نہیں ہو گا۔ تابعین میں بیوی ، بیٹیاں ، 18برس سے کم عمر کے بیٹے اور مرافقین کے تحت 18برس سے زیادہ عمر کے بیٹے ،دوسری ، تیسری اور چوتھی بیوی ، ماں باپ ، ساس سسر ، گھریلو ملازم ، ڈرائیور اور ہر وہ شخص جو اس کی کفالت میں ہو داخل ہو گا۔

دوسری جانب محکمہ پاسپورٹ نے وزارت خزانہ اور نیشنل انفارمیشن سینٹر کے اشتراک سے مرافقین فیس پرعملدرآمد شروع کردیا ہے۔فیس سالانہ وصول کی جائیگی۔ تمام بینکوں میں سسٹم اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے۔ محکمہ جوازات نے واضح کیا ہے کہ فیس مرافق اور تابع دونوںسے لی جائیگی اس میں کسی کے ساتھ کوئی تفریق نہیں ہوگا۔ مقیم غیر ملکی کے ’’التابعین‘‘میں بیوی، 18برس سے کم عمر کے بیٹے اور بیٹیاں شامل ہونگی جبکہ مرافقین سے مراد 18برس اور اس سے زیادہ عمر کے بیٹے، دوسری تیسری اور چوتھی بیوی، ماں باپ، ساس سسر اور گھریلو عملیہیں۔

فیس مرافق اور تابع دونوں سے لی جائیگی۔خروج نہائی لیتے وقت اگر خروج نہائی کا 2ماہ کا وقفہ اقامے کی مدت میں شامل ہوگا تو اس پر کوئی اضافی فیس نہیں ہوگی تاہم اگر خروج نہائی کا وقفہ اقامے کی میعاد سے خارج ہوگا تو ایسی حالت میں باقی ماندہ مدت مہینے یا دن کے لحاظ سے فیس وصول کی جائیگی۔فیس میں نومولود بھی شامل ہونگے اگر کسی غیر ملکی نے نومولود کا اندراج نہ کرایا ہوگا تو ایسی حالت میں اس سے نومولود کی پیدائش کے وقت کی تاریخ سے ہی فیس وصول کی جائیگی۔ہر حال میں فیس پر عملدرآمد یکم جولائی 2017سے ہی موثر ہوگی۔امسال یکم جولائی 2017سے فی کس 100ریال اور آئندہ برس 2018میں یکم جولائی سی200ریال فی کس وصول کئے جائیں گی##۔