ایف سی کی تربت میں کارروائی ،تین دہشتگردوں ہلاک

جمعہ 7 جولائی 2017 17:27

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2017ء) فرنٹیر کانسٹیبلری نے تربت بلنگور میں کارروائی کے دوران تین دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ انکے قبضہ سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز ایف سی نے خفیہ اطلاع پر تربت کے علاقے بلنگور میں کارروائی کرتے ہوئے تین دہشتگرد زیرین شکاری ‘ علی شکاری اور سنی شکاری کو ہلاک کر دیا ۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان سے تھا جو ملک میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے دہشتگردوں کے قبضے سے دو کلاشنکوف ‘ دو دستی بم ‘ تین پستول اور دیگر اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :