مسلم لیگ (ن) کی حکومت آزادکشمیر بھر میں بالعموم اور برنالہ میں باالخصوص برنالہ میں اوچھے ہتکھنڈوں پر اتر آئی ہے ‘ ریاست میں انتشار پھیلایاجارہاہے ‘برنالہ میں ممبراسمبلی کی سربراہی میں لینڈ مافیا نے اپنا راج قائم کردیاہے

پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر نائب صدر وسابق وزیر حکومت چودھری پرویز اشرف کا ظہرانے سے خطاب

جمعہ 7 جولائی 2017 16:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جولائی2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر نائب صدر وسابق وزیر حکومت چودھری پرویز اشرف نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت آزادکشمیر بھر میں بالعموم اور برنالہ میں باالخصوص برنالہ میں اوچھے ہتکھنڈوں پر اتر آئی ہے ، ریاست میں انتشار پھیلایاجارہاہے ۔برنالہ میں ممبراسمبلی کی سربراہی میں لینڈ مافیا نے اپنا راج قائم کردیاہے، اور کرپشن کوتقویت دی جارہی ہے ۔

حلقہ برنالہ میں انتقامی کارروائیوں سے تنگ آئے ہوئے افراد نے اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے پریشر گروپ تشکیل دیدیاہے ۔مسلم لیگ ن کی حکومت کو باہر سے کم اور اپنے اندر سے زیادہ مزاحمت کاسامنا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے یونین کونسل پتنی میں معروف سیاسی شخصیت راجہ سردار خان کی طرف سے دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت گڈ گورننس اور کرپشن کے خاتمے کے دعوے کرکے آزادکشمیر میں حکومت بنانے میں کامیاب ہوئی اور اقتدار میں آتے ہی لیگی حکمرانوں نے وفاقی بیساکھیوں کے سہارے آزادکشمیر میں اجارہ داری قائم کرنے کی ابتداء کی ۔

مسلم لیگ ن کی حکومت کے پہلے سال میں کرپشن کو فروغ دیاہے ۔ غریب اور مظلوم عوام پر اجارہ داروں نے عرصہ حیات تنگ کردیاہے ۔ وزیراعظم آزادکشمیر بحیثیت اپوزیشن لیڈر جو باتیں کرتے تھے ۔ حکومت میں آکر ان کے برعکس عمل شروع کردیا ۔ انہوں نے کہاکہ آزادخطہ میں پیپلزپارٹی کے اپنے دورے حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے لوگوں کی عزت نفس بحال رکھی ۔

میرٹ کو ترجیح دی ۔ مگر مسلم لیگ ن اسوقت محض پوائنٹ سیکورننگ کیلئے ہماری حکومت پر تنقید کرتی تھی ۔ آج آزاد خطہ میں عوام نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا۔ کہ ن لیگ میرٹ کے نام پر کس طرح چہتہ نوازیوں میں مصروف ہے ۔ گڈ گورننس کے نام پر سیاسی مخالفین کو رگڑادیاجارہاہے ۔پیپلزپارٹی کادامن صاف ہے ۔ وزیراعظم کو خود بھی حساب دینا ہوگا۔ حلقہ برنالہ میں ممبراسمبلی وقار احمد نور کی سربراہی میں لینڈ مافیا اور کرپٹ مافیا کاراجہ قائم ہوچکاہے ۔

غریب عوام کے حقوق پر ڈاکے ڈالے جارہے ہیں۔انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب ہم ان لیگی حکمرانوں سے عوامی حقوق بازیاب کرائینگے ۔اوران سے حساب بھی لینگے ۔ انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین زکوٰة یونین کونسل چودھری مشتاق احمد چاڑ سٹون کریشر کی بجلی انتقامی طور پر کاٹی گئی ، ہم نے اپنے دور میں موجودہ ممبر اسمبلی وقار نو ر کے تمام سٹون کریشر کے کنکشن نہیں کاٹے جبکہ ان کے زمہ لاکھوں روپے کے بقایاجات تھے لیکن موجودہ حکومت نے انتقامی کارروائی کر کے متشاق احمدچاڑ کے سٹون کریشر کی بجلی انتقامی طور پر کاٹ دی ۔