سابق سیکرٹری خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ کو گورنر اسٹیٹ بینک مقرر کردیا گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 7 جولائی 2017 15:16

سابق سیکرٹری خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ کو گورنر اسٹیٹ ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 جولائی۔2017ء) سابق سیکرٹری خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ کو گورنر اسٹیٹ بینک مقرر کردیا گیا ہے۔وفاقی حکومت نے گورنر سٹیٹ بینک کی خالی نشست پر سابق سیکریٹری خزانہ طارق باجوہ کو تعینات کیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔صدر ممنون حسین نے طارق باجوہ کے گورنر اسٹیٹ بینک مقرر کئے جانے کی منظوری دی۔

(جاری ہے)

طارق باجوہ نے اپنے کیریئر میں کئی اہم وفاقی و صوبائی عہدوں پرکام کیا، سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن، چیئرمین ایف بی آر اور سیکرٹری خزانہ پنجاب کے عہدوں پر فرائض انجام دیئے،گریڈ 22کے سیکریٹریٹ گروپ کے سیکرٹری خزانہ کے عہدے سے 18جون کو ریٹائرڈ ہوئے۔طارق باجوہ کے ایک بھائی آصف باجوہ محکمہ شماریات جبکہ دوسرے بھائی ارشد باجوہ رورل سپورٹ پروگرام کے سربراہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :