پشاور ،، سی این جی اسٹیشن میں فلنگ کے دوران گاڑی کاسلنڈر پھٹنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا

جمعہ 7 جولائی 2017 14:55

پشاور ،، سی این جی اسٹیشن میں فلنگ کے دوران گاڑی کاسلنڈر پھٹنے سے ایک ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2017ء) پشاور میں سی این جی اسٹیشن میں فلنگ کے دوران گاڑی کا سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق رنگ روڈ جمیل چوک میں سی این جی بھروانے کے دوران اچانک گاڑی کا سلنڈر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں گاڑی کے ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر ریکسیوں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور زخمی شخص کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :