کوئٹہ: سینیٹر آغا شہباز خان درانی کی وفات پر ان کے لواحقین سے تعزیت کا سلسلہ جاری

صوبائی وزیر داخلہ ممیر سرفراز احمد بگٹی،سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جان محمد جمالی ،ایم پی اے غلام دستگیر ،میر ساجد دشتی و دیگر کی تعزیت وفاتح خوانی

جمعرات 6 جولائی 2017 22:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2017ء) سینیٹر آغا شہباز خان درانی کی وفات پر ان کے لواحقین سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے ، صوبائی وزیر داخلہ ممیر سرفراز احمد بگٹی،سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جان محمد جمالی ،ایم پی اے غلام دستگیر ،میر ساجد دشتی،مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سابق صوبائی وزیر میر سلیم خان کھوسہ میر عطاء اللہ کھوسہ، سابق ڈپٹی کمشنر خضددار محمد عالم فراز، ڈاکٹر قمر،ا سسٹنٹ کمشنر خضدار جمعداد خان مندوخیل ، ڈاکٹرفرحت ،مدرسہ مفتاح العلوم منگھوپیرکے مہتمم مولانا عبدالکریم ، ہوم ڈیپارٹمنٹ آفیسرسیدمحمد امین،سابق ایجوکیشن آفیسر عبدالسلام بزنجو، پی ایس ٹو ڈپٹی کمشنر خضدار محمد مراد گزوزئی ودیگر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے افراد نے آغا عبدالخالق احمد زئی کے بھانجے ، آغاشہر یار درانی ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی آغاشاہزیب درانی کے بھائی سینیٹر آغاشہباز خان درانی کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی ۔