امجد صابری قتل کیس کی سماعت ، ملزمان کی عدم پیشی پر سماعت ملتوی کردی گئی

جمعرات 6 جولائی 2017 20:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2017ء) کراچی کی انسداددہشت گردی کی عدالت نے امجد صابری کے قتل سے متعلق تمام مقدمات میں ملزمان کی عدم پیشی کے باعث آئندہ سماعت 28جولائی تک ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان عاصم کیپری اوراسحاق بوبی کو سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔جس پر عدالت نے تمام مقدمات کی سماعت 28جولائی تک ملتوی کردی۔#

متعلقہ عنوان :