صومالیہ میں امریکہ کا الشباب کے ٹھکانے پر فضائی حملہ

حملہ موغا دیشو سے 400 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ایک ٹھکانے پر کیا گیا جس کے نتائج کا ہمیں انتظار ہے،پینٹاگون

جمعرات 6 جولائی 2017 17:41

واشنگٹن /موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جولائی2017ء) امریکہ نے صومالیہ میں الشباب دہشت گرد تنظیم کے ایک ٹھکانے پر فضائی حملہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان کرنل جیف ڈیوس نے بتایا ہے کہ یہ حملہ دارالحکومت موغا دیشو سے 400 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ایک ٹھکانے پر کیا گیا جس کے نتائج کا ہمیں انتظار ہے ۔ واضح رہے کہ الشباب تنظیم کے خلاف امریکہ، صومالی فوج سے تعاون کے تحت 50 فوجیوں پر مشتمل خصوصی فورس روانہ کر چکا ہے جنہیں امریکہ نے حملہ کرنے کی اجازت بھی دے رکھی ہے ۔

متعلقہ عنوان :