چین کی صومالیہ کے متاثرین کی مدد کیلئے دس لاکھ ڈالر کا عطیہ

جمعرات 6 جولائی 2017 15:51

چین کی صومالیہ کے متاثرین کی مدد کیلئے دس لاکھ ڈالر کا عطیہ
موگا دیشو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جولائی2017ء) چین نے گذشتہ روز صومالیہ میں متاثرین اور قابل تسخیر آبادیوں اور واپس آنیوالوں کی امداد کیلئے اقوام متحدہ کے امیگریشن ادارے کے ذریعے دس لاکھ امریکی ڈالر کا عطیہ دیا ہے،اس رقم سے جو کہ بین الاقوامی تنظیم برائے امیگریشن (آئی او ایم ) کے توسط سے دی گئی ہے ، ایجنسی کو امیگریشن کے بحران کو حل کرنے اور صومالیہ میں داخلی طورپر متاثرہ افراد (آئی ڈی پیز ) کے شیلٹر میں مدد ملے گی ، صومالیہ میں آئی او ایم کے مشن کی جیراڈ ویٹ نے موغا دیشو میں صحافیوں کو بتایا کہ یہ امداد داخلی متاثرہ افراد قابل تسخیر آبادیوں اور صومالیہ کیلئے ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ صومالیہ میں خشک سالی کے اثرات اب بھی موجود ہیں ، یہ زندگی بچانے والی امداد ہے اور ہم اس بحران کا طویل المعیا د حل تلاش کرنے کے لئے صومالیہ کی حکومت اور بین الاقوامی پارٹنروں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :