بھارت فوجی قوت کے گھمنڈ میں مبتلا نہ ہو ، چین کو بھارت کی علاقائی بالادستی ختم کرنا ہو گی ، گلوبل ٹائمز

سرحدی تنازعے سے ترک کوشش نہ کی گئی تو بیجنگ سکم کی آزادی کی تحریک کی حمایت کریگا،چینی ماہرین سکم کی ’’آزادی‘‘ کی حمایت کرنا ’’نئی دہلی سے نمٹنے کیلئے طاقت ور کارڈ ہو گا ‘‘، گلوبل ٹائمز کا اداریہ بھارت کو خلاف ورزیوں کی قیمت چکانی پڑے گی،سکم کے عوام میں آزادی کی تڑپ موجود ہے

جمعرات 6 جولائی 2017 14:44

بھارت فوجی قوت کے گھمنڈ میں مبتلا نہ ہو ، چین کو بھارت کی علاقائی بالادستی ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جولائی2017ء) چینی سرکاری میڈیا نے ’’ضدی ‘‘نئی دہلی کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے وہ تازہ ترین سرحدی تنازعہ میں ترک کوشش نہ کی تو بیجنگ سکم میں آزادی کے حق میں’’ اپیلوں ‘‘کی حمایت شروع کر سکتا ہے ۔جریدہ گلوبل ٹائمز نے جو چین کی کمیونسٹ پارٹی کے جریدہ پیپلز ڈیلی کی طرف سے چلایا جاتا ہے ، اپنے ایک اداریے میں کہا کہ سکم کی ’’آزادی‘‘ کی حمایت کرنا ’’نئی دہلی سے نمٹنے کیلئے طاقت ور کارڈ ہو گا ‘‘حقیقت میں اداریے میں اس امر کی پرزور وکالت کی گئی ہے کہ ’’ بیجنگ‘‘ کو چاہئے کہ وہ سکم کے مسئلے پر اپنے موقف پر نظرثانی کرے ، ایسا اس وجہ سے ہے کہ کیونکہ اسے یقین ہے کہ بھارت کو اپنی’’ خلاف ورزیوں کی قیمت چکانی پڑے گی‘‘ اور اس وجہ سے کہ چین کیلئے ضرورت اس بات کی ہے کہ وہ ’’ بھارت کی علاقائی بالادستی ‘‘ کا خاتمہ کرے جو کہ بڑی حد تک ابھرتی جارہی ہے،اداریے میں اس بارے میں سکم کے عوام کے با ’’حساس‘‘ ہونے کا ذکر کیا گیا ہے کہ دنیا انہیں کس نظر دیکھتی ہے ۔

(جاری ہے)

اداریے میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ چین 2003 ء میں سکم کو بھارت میں ضم کرنے کا اعتراف کرتا ہے تا ہم وہ اس معاملے کے بارے میں اپنے موقف میں ردوبدل کرسکتا ہے ، سکم میں ایسے لوگ ہیں جو کہ علیحدہ مملکت کے طورپر اپنی تاریخ کے خواہاں ہیں اور وہ اس بارے میں حساس ہیں کہ بیرونی دنیا سکم کے مسئلے کو کس نظرسے دیکھتی ہے ۔جریدہ لکھتا ہے کہ جب تک سکم کی آزادی کی حمایت کرنے کے لئے چینی معاشرے میں آوازیں اٹھتی ہیں ، یہ آوازیں پھیلیں گی اور سکم میں آزادی کے حق میں اپیلیں کو ہوا دیں گی۔

ادارے میں بھارت پر الزام لگایا گیا ہے کہ اس نے 1960 ء اور 1970ء کی دہائیوں میں خود مختاری کے بارے میں سکم کی بغاوتوں کو بیہمانہ کریک ڈائون کے ذریعے کچل دیا ہے ،بھارت نے 1975ء میں شاہ سکم کو معزول کر دیا اور سکم کو بھارتی ریاست بنانے کے لئے ایک ریفرنڈم کرانے کے بارے میں ملکی پارلیمنٹ سے ساز باز کی۔اداریے میں کہا گیا ہے کہ بھارت کا سکم کا ’’ انضمام ‘‘ ’’بھوٹان کے سر پر سوار خواب کی طرح ہے‘‘۔

اس ضمن میں گلوبل ٹائمز نے ایک بارپھر بھارت پر الزام لگایا ہے کہ وہ اس تازہ ترین سرحدی تنازعے جس میں سکم کے ڈونگ لینگ علاقے میں چین کے سڑک تعمیر کرنے کا معاملہ شامل ہے ، اپنی جانب بھوٹان کو کھیلنے کیلئے ڈرا دھمکا رہا ہے ، اس کے برعکس چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کو اپنی فوجی صلاحیت کے بارے میں زیادہ پراعتماد ہونے یا اس غلط فہمی میں مبتلا نہیں ہونے چاہئے کہ چین بھارت سے خوفزدہ ہے اور خود مختاری کے معاملوں پر سودا بازی کر لے گا ۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چین اور بھارت کے درمیان فوجی فرق 1962ء میں جب دونوں ممالک کی افواج پہلی مرتبہ سرحد کے ساتھ کسی مسلح تصادم میں الجھی تھیں کے مقابلے میں کہیں بڑا ہے ۔

متعلقہ عنوان :