Live Updates

عمران خان نا اہلی کیس ،ْ چیف الیکشن کمشنر کی چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے درخواست پر اعتراض کرنے پر سرزنش

ایک تو آپ اڑھائی سال سے جواب نہیں دے رہے اور اوپرسے دھونس ڈالتے ہیں ،ْ جسٹس سردار رضا

جمعرات 6 جولائی 2017 14:37

عمران خان نا اہلی کیس ،ْ چیف الیکشن کمشنر کی چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2017ء) چیف الیکشن کمشنر نے عمران خان نااہلی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے درخواست پر اعتراض کرنے پر ان کی سرزنش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک تو آپ اڑھائی سال سے جواب نہیں دے رہے اور اوپرسے دھونس ڈالتے ہیں۔ جمعرات کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار رضا کی زیر صدارت عمران خان کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست پرسماعت ہوئی اس موقع پر عمران خان کے وکیل شاہد گوندل نے ایک بار پھر درخواست گزار ہاشم بھٹہ کی درخواست پراعتراض کرتے کہا کہ درخواست گزار( ن )لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی نصیر بھٹہ کے بیٹے ہیں اور انہوں نے (ن )لیگ کی ایماء پر یہ درخواست دائر کی ہے۔

شاہد گوندل نے کہا کہ قانون کے مطابق عمران خان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں براہ راست درخواست دائر نہیں کی جاسکتی لہذا پہلے فیصلہ کرلیا جائے کہ پٹیشن قابل سماعت ہے یا نہیںجس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ اصل بات کا جواب دینے کی بجائے اس معاملے پر بھی گریز کررہے ہیں آپ کی جانب سے اس کیس میں اڑھائی سال سے کوئی جواب نہیں آیا ہے ،ْہم ایسا کرتے ہیں کہ اس کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آپ جواب دینے کے بجائے ہم پر ہی دھونس ڈالے جارہے ہیں بعد ازاں چیف الیکشن کمشنر نے عمران خان کے اعتراضات پر دلائل کے لئے سماعت کو بارہ جولائی تک ملتوی کردیا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات