صومالیہ میں فعال شدت پسند گروہ الشباب کے ٹھکانوں پر امریکی فورسزکے تازہ حملے

جمعرات 6 جولائی 2017 12:49

صومالیہ میں فعال شدت پسند گروہ الشباب کے ٹھکانوں پر امریکی فورسزکے ..
موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2017ء) صومالیہ میں فعال شدت پسند گروہ الشباب کے ٹھکانوں پر امریکی فورسز نے تازہ حملے کیے،جرمن ریڈیو کے مطابق جمعرات کو امریکی فوج نے بتایا کہ صومالیہ میں فعال شدت پسند گروہ الشباب کے ٹھکانوں پر تازہ حملے کیے گئے ۔

(جاری ہے)

زیادہ تفصیل جاری کیے بغیر کہا گیا کہ یہ عسکری کارروائی دارالحکومت موغا دیشو کے جنوب مغرب میں پانچ سو کلو میٹر دور کی گئی۔ رواں ماہ کے دوران صومالیہ میں امریکی فورسز کا یہ تیسرا حملہ ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مارچ میں پینٹا گون کا اجازت دی تھی کہ وہ ان انتہا پسندوں جنگجوؤں کے خلاف انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :