ملک بھر میں انٹرنیٹ اور وٹس ایپ سروس میں خلل

بدھ 5 جولائی 2017 21:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2017ء) ملک بھر میں انٹرنیٹ اور وٹس ایپ سروس میں خلل پیدا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر میں بدھ کے روز انٹرنیٹ اور وٹس ایپ سروس میں خلل پیدا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ملک بھر کے صارفین کو انٹرنیٹ اور وٹس ایپ کے استعمال میں خلل کا سامنا کرنا پڑا۔ اںٹرنیٹ سروس میں خلل کے باعث پاکستان کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی پی ٹی سی ایل کے صارفین سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ آخری اطلاعات تک ملک کے بیشتر حصوں میں سروس بحال کر دی گئی ہے۔ جبکہ انٹرنیٹ سروس میں خلل پیدا ہونے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔۔

متعلقہ عنوان :