ٹرمپ پیوٹن ملاقات پرسوں (جمعہ) کو ہوگی،کریملن

بدھ 5 جولائی 2017 16:44

ٹرمپ پیوٹن ملاقات پرسوں (جمعہ) کو ہوگی،کریملن
ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2017ء) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن اور ان کے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ پرسوں (جمعہ 7 جولائی) کو جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں ملاقات کریں گے ۔

(جاری ہے)

عرب خبررساں ادارے کے مطابق روسی صدر کے مشیر برائے خارجہ امور یوری اوشا کوف نے بتایا ہے کہ دونوں ممالک کے صدور 7 جولائی کوجرمنی کے شہر ہیمبرگ میں ملاقات کریں گے۔یہ ملاقات امریکی صدر کی اقتدار سنبھالنے کے بعد صدر پیوٹن سے پہلی ملاقات ہوگی۔دونوں رہنما دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کی نمائندہ تنظیم 'جی-20' کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے رواں ہفتے جرمنی پہنچیں گے۔